بھارتی ریئل اسٹیٹ فرم نے 1 ہزار ملازمین کو اسپین کے ٹور پر بھیجا

بھارتی ریئل اسٹیٹ فرم نے 1 ہزار ملازمین کو اسپین کے ٹور پر بھیجا

ویب ڈیسک:بھارتی ریئل اسٹیٹ فرم نے اپنے 1 ہزار ملازمین کو اسپین کے شہر بارسلونا کے ایک ہفتے کے ٹور پر بھیج دیا، جس کا تمام خرچ کمپنی نے اٹھایا۔

 یہ انوکھا اقدام کمپنی کی کامیابی میں حصہ ڈالنے والے ملازمین کی محنت اور لگن کو سراہنے کے لیے کیا گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی کی اس فرم نے اپنے ملازمین کے لیے اس خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا تاکہ ان کی محنت کو تسلیم کیا جا سکے۔ فرم کے مطابق یہ سفر ملازمین کی کمپنی کی ترقی میں اہم کردار کو تسلیم کرنے کے لیے تھا۔یہ پروگرام ایک مخصوص اسکیم کے تحت ترتیب دیا گیا تھا، جس میں 1 ہزار ملازمین کو اسپین بھیجا گیا۔ اس سے پہلے، گزشتہ برس فرم نے اپنے بہترین ملازمین کو ان کی محنت کے عوض آسٹریلیا کے دورے پر بھیجا تھا۔کمپنی نے اس اقدام کو اپنے ملازمین کے لیے ایک شاندار بونس کے طور پر پیش کیا، جو صرف تفریحی نہیں بلکہ ان کی محنت اور کمپنی کی کامیابی کا اعتراف بھی تھا۔