ساہیوال (خصوصی رپورٹ)سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سے 107 بوتلیں ولایتی شراب بر آمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا۔ ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش نعیم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان سے ولائتی شراب کی 107 بوتلیں قبضہ میں لیلیں، پولیس تھانہ سٹی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔