پولیس نے ارشد سے 500لٹر ، نوید ، فیضان سے 44لٹر زہریلی شراب پکڑی
قصور(خصوصی رپورٹ) ڈی پی او محمدعیسیٰ خاں کی خصوصی ہدایت پر تھانہ کوٹ رادھاکشن پولیس نے علاقہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران 544لٹر زہریلی شراب اور چالو بھٹی بر آمدکرکے3 ملزموں کو گرفتار کرلیا،کریک ڈا ئون میں خفیہ اطلاع ملنے پر گھنیکے سے ملزم ارشد کے قبضہ سے 500لٹر زہریلی شراب اور چالو بھٹی بر آمد کرکے اْسے گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم نوید اور فیضان شفیق سے 44لٹر زہریلی شراب بر آمد کرلی، پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلیے، ایس ایچ اونے بتایا کہ ملزم عرصہ دراز سے زہریلی شراب کشید اور فروخت کرنے کا مکروہ کاروبار کررہے تھے، ڈی پی اومحمدعیسیٰ خاں کی ہدایت پر نیو ایئر نائٹ کی آمد سے قبل شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈا ئون جاری رہے گا۔