ساہیوال (خصوصی رپورٹ)پولیس نے 85لٹر شراب بر آمد کر کے 8ملزم گرفتار کر لئے۔ تھانہ سٹی پولیس نے چوبرجی چوک میں شہباز سے 9 لٹر،سول لائن پولیس نے نواز شریف پارک کے قریب طلحہ زبیر سے 12لٹر،ساہیوال کلب روڈ پر عامر شہزاد سے 10لٹر،فتح شیر پولیس نے فریدیہ پارک کے قریب عدنان سے 15لٹر،غلہ منڈی پولیس نے ریلوے پھاٹک کے قریب عمر سے 10لٹر،شرقی بائی پاس پر منیر سے 8لٹر،ہڑپہ پولیس نے ساغر ندیم سے 11لٹراور نورشاہ پولیس نے 50/GDکے قریب نواز علی سے 10 لٹرشراب بر آمد کرکے ملزموں کو گرفتارکرلیا۔