تھانہ مغلپورہ پولیس نے24 گھنٹے میں 10،غازی آباد پولیس نے 4 منشیات فروشوں کو حراست میں لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)2 خواتین سمیت 16 منشیات فروش گرفتار کرلئے گئے ،ایس ایچ او تھانہ مغلپورہ نیپولیس ٹیم کے ہمراہ متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں منشیات فروشی کرنے والے 2خواتین سمیت 10افراد کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مغلپورہ نسیم خان نیپولیس ٹیم کے ہمراہ متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں منشیات فروشی کرنے والے 2خواتین سمیت 10افراد کوگرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 4 کلو سے زائد چرس 40 لیٹر زہریلی شراب اور 1 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ملزمان کرسمس کے موقع پر نوجوان نسل کو لاہور کے مختلف مقامات پر منشیات کی سپلائی کرنے کی تیاریوں میں مصروف تھے جنہیں مغلپورہ پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گرفتار کیاملزمان میں عدیل محسن نعمان ارشد نفیس ، شہباز عبد الوہاب حسن ، فرحان گل جبکہ عورتوں میں رانی بی بی اور تاج بی بی شامل ہیں ملزمان کے خلاف تھانہ مغل پورہ میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالے انویسٹیگیشن ونگ منشیات سیل کر دیا گیا چوکی ہلوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات فروخت کرنے والے 2 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق چوکی ہلوکی پولیس نے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر خیابان امین اورمحافظ ٹاؤن فیز 2 سے کرفتار کیا ملزمان مختلف علاقوں سے آن لائن منشیات کا آرڈر لیتے اور مطلوبہ لوکیشن پر سپلائی دیتے تھے ملزمان سعد اور عادل سے 2 کلو 800 گرام چرس برآمد کرکیمقدمہ درج کرلیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس پی کینٹ کی زیر نگرانی غازی آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لسٹڈڈ یافتہ 4منشیات فروشوں کو منشیات کی ڈلیوری دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمان میں ایرک مسیح، شاھد، تنویر، عمیر شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے3 کلو سے زائد چرس اور 200 لیٹر کچی زہریلی شراب برآمد کی گئی ملزمان کا نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے مختلف علاقوں میں نو جوان نسل کو منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ایس پی کینٹ اویس شفیق نے ایس ایچ او غازی آباد فیصل ندیم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، منشیات فروشوں اور ہلڑ بازی کے خلاف کڑی نگرانی جاری رہے گی،