کروڑوں مالیت کی چرس برآمد،مقدمات درج،ساتھیوں کی تلاش جاری
لاہور ( کرائم رپورٹر)پولیس نے خواتین سمیت منشیات فروش گروہ کے 8کارندے گرفتار کرکے کروڑوں مالیت کی چرس برآمد کرلی۔ فیکٹری ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ 3خواتین سمیت 8بین الاضلاعی منشیات ڈیلر کو منشیات کی ڈلیوری دینے کے لئے آتے ہوئے رنگے ہاتھوں بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں گامن، روبن، ریحان، ناصر محمود، فوزیہ، لبنیٰ شہزادی وغیرہ شامل۔ ملزموں سے کروڑوں روپے مالیت کی 50کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ۔ملزموں نے پشاور سے آن لائن ذرائع استعمال کرکے منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔