بدنام زمانہ منشیات فروش حسنین علی منشیات سمیت گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس ان ایکشن ہے انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے دوران پٹرولنگ مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش حسنین علی کومنشیات سمیت گرفتار کرکے1کلو 520  گرام سے زائد چرس برآمد کر لی ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزم کا بزریعہ آن لائن منشیات منگوا کر پوش علاقوں، تعلیمی اداروں یونیورسٹیوں، کالجز، ہوسٹلز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہیایس پی صدر نے نچارج چوکی پنجاب سوسائٹی قیصر ندیم سب انسپکٹر اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کا مزید کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی بربادی اور طلبا۶ کے مستقبل کو تباہ کرنے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا