لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور میں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر باغبان پورہ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے نو ہزار گرام چرس برآمد کرلی۔ ترجمان کینٹ ڈویڑن کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر دروغا والا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے صبح صادق، شمیلہ غفار اور سمیرا یاسمین کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او باغبان پورہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنا پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔