غیر قانونی اسلحہ کی نمائش کرنیوالا پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ اور اسکی نمائش کرنے والا ملزم کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم پابندی کے باوجود سر عام اسلحہ لیکر گھوم رہا تھاملزم میاں آصف سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرتا تھا داتا دربار پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیاایس پی سٹی قاضی علی رضا نے داتا دربار پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ کرسمس اور نیو ائیر نائٹ کے حوالہ سے غیر قانونی اسلحہ اوراسکی نمائش پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے،