لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او برکی عمران نواز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم عاصم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ناجائز اسلحہ کے ساتھ فائرنگ کی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کی تھی۔ ملزم کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں۔