لاہور(کرائم رپورٹر) شفیق آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ تیار کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گودام پر چھاپہ مار کر ملزم آصف کو حراست میں لیا گیا جس کے قبضے سے 1000 سے زائد کاٹن کے ڈبوں میں پیک میگزین، متعدد گولیاں اور رائفل ایس ایم جی کے پارٹس برآمد ہوئے۔ ملزم آصف خفیہ طور پر اسلحہ کے کپے اور میگزین تیار کرکے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں سپلائی کرتا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا کہ شفیق آباد پولیس نے بروقت کارروائی سے شہر میں غیر قانونی اسلحہ کی تیاری ناکام بنا دی۔ ملزم اسلحہ پارٹس کی تیاری کے لیے کوئی پرمٹ یا لائسنس پیش نہ کرسکا۔