ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنیوالا پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے چوکی انچارج شیر شاہ چوہنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت علی نواز اور احسان کے نام سے ہوئی ،ملزمان کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھاملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ رائفل اور پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی اسلحہ کی نمائش۔ہوائی فائرنگ۔ناجائز اسلحہ پر پابندی عائد ہے