سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا پکڑا گیا

 لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم کوگرفتارکرلیاپولیس کے مطابق ملزم کو سٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے دوران مڑیاں سٹاپ سے حراست میں لیا گیاملزم کی شناخت برکت مارکیٹ کے قریب اشارہ پر کی گئی تھی ملزم کی اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔وائرل وڈیو میں ملزم کو ہوائی فائرنگ کرتے دیکھاجا سکتا ہے ملزم شعیب سے پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق اسلحہ نمائش،ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہے