لاہور(کرائم رپورٹر)شادمان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش ہوائی فائرنگ کا مرتکب ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق شادمان پولیس نے ملزم کو سٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے دوران گرفتار کیاملزم کی فاطمہ میموریل ہسپتال کے قریب شناخت کی گئی تھی ملزم کی اسلحہ نمائش ،ہوائی فائرنگ کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں وائرل ویڈیو میں ملزم کو اسلحہ نمائش ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ملزم شاہد سے پستول اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید کارروائی کیلئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اسلحہ نمائش ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد ہے۔