ڈی آئی جی اطہر وحید چیف ٹریفک آفیسر لاہور تعینات

 اطہر وحید نے 2003 میں بطور اے ایس پی پولیس سروسز کو جوائن کیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی اطہر وحید کو نیا چیف ٹریفک آفیسر لاہور مقرر کردیا گیا، ڈی آئی جی اطہر وحید کا تعلق 30ویں کامن سے ہے،، انہوں نے 2003 میں بطور اے ایس پی پولیس سروسز آف پاکستان جوائن کیں، اطہر وحید بطور ٹرینی آفیسر اے ایس پی ایبٹ آباد،اے ایس پی کوہاٹ اور ایس ڈی پی او بھکر تعینات رہے، اطہر وحید نے ایس پی سول لائنز و صدر ڈویڑن گوجرانوالہ، ایس پی جڑانوالہ، ایس پی موبائلز لاہور، ایس پی ہیڈکوارٹرز لاہور ایس پی آپریشنز صدر و ماڈلٹاون تعینات رہے،اطہر وحید سیکٹر کمانڈر این-فائیو، کمانڈنٹ کالج نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس بھی تعینات رہے، انہوں نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر دیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم بھی فرائض سرانجام دئیے،اطہر وحید نے ایس ایس پی ڈسپلن، ایس ایس پی ایڈمن، ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون ٹو اور ایف آئی اے اسلام آباد بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں، سی ٹی او لاہور سے قبل اطہر وحید بطور ڈی آئی جی آئی پٹرولنگ اینڈ ہائی ویز پولیس فرائض سرانجام دے رہے تھے،ڈی آئی جی اطہر وحید کا شمار انتہائی پروفیشنل اور محنتی افسران میں ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک فلو میں بہتری، روڈ سیفٹی، ایجوکیشن اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں مزید آسانیاں اولین ترجیحات ہیں، پہلے سلام، پھر کلام کے اصولوں کو سختی سے اپنایا جائے گا،