سی ٹی او اطہر وحید کا انارکلی سرکل کا دورہ ،ہیلمٹ تقسیم

 انارکلی کی کھوئی خوبصورتی واپس لائیں گے،رکشہ چلانے والے بھی ہیلمٹ پہنیں
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور نیانارکلی سرکل کا دورہ کیا روڈ سیفٹی ایمبیسیڈرز کے ساتھ موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کئے گئے ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 
سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے انارکلی سرکل کا دورہ کیا ڈویڑنل ایس پی شفقت رشید اور سرکل آفیسر راشد حیات نے بریفنگ دی۔سی ٹی او لاہور نے موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کیئے جس میں ٹریفک ایمبیسیڈرز نے بھی حصہ لیا اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز منصور الحسن بھی موجود تھیسی ٹی لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے روڈ سیفٹی ایمبیسیڈرز کو انکی خدمات پر سرٹیفیکیٹ بھی دیا سی ٹی او لاہور اطہر وحید کے مطابق سی ٹی او لاھور نے انارکلی بازار کا وزٹ بھی کیا انارکلی کی کھوئی ھوئی خوبصورتی واپس لائیں گے موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ چلانے والے بھی ہیلمٹ پہنیں آپکی زندگی ہمییں عزیز ہیشہریوں کو سہولت فراہم کر رھے ہیں اگلے سوموار سے لاھور کے تمام لائسنس سنٹرز میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا آغاز کر رھے ہیں۔اس موقع پر موبائل لائسنس وین بھی موجود تھی جس کے ذریعہ لوگوں نے اپنے لائسنس بنوائے سی ٹی او نے لائسنس وین کا بھی جائزہ لیا اور لوگوں سے بات چیت کی۔شہریوں نے انارکلی بازار میں موبائل لائسنس وین کے آنے پر سی ٹی او لاھور کا شکریہ ادا کیا ہیلمٹ کی پابندی موٹر سائیکل پر دونوں سوار لازمی کریں یہ آپکی حفاظت کیلئے ہیہیلمٹ پہنیں اور موٹر بائیک چلاتے ھوئے یہ بات ضرور سوچیں کہ آپکے گھر والے اپکا انتظار کر رھے ہیں۔ٹریفک قوانین کی پاسداری سے ہی ہم اچھے شہری بن سکتے ہیں اور حادثات سے محفوظ رہ سکتے ہیں