سی ٹی او لاہور اطہر وحید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

 لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور اطہر وحید کو عہدے سے ہٹا کر آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنا دیا گیا ہیذرائع کے مطابق انہیں پنجاب سے ریلیو کرتے ہوئے وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔اطہر وحید جو پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے افسر ہیں، گزشتہ تقریباً 14 ماہ سے بطور سی ٹی او لاہور خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے شہر میں ٹریفک کی بہتری کے لیے مختلف اقدامات کیے اطہر وحید نے ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید بطور سی ٹی او کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی تھی اور اس حوالے سے انہوں نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کو باقاعدہ مراسلہ بھی ارسال کیا تھاان کی درخواست کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کے تحت انہیں پنجاب سے ریلیو کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد اطہر وحید کو باضابطہ طور پر او ایس ڈی قرار دے دیا گیا ہے۔