رانگ پارکنگ، تجاوزات، تھڑے، ٹھیلے ٹریفک جام کا باعث ، لاہور شہر میں رکشہ اور بائکیا پارکنگ پوائنٹس متعارف کروا دئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور ڈاکٹر محمد اطہر وحید کی لاہور چیمبر آف کامرس میں بطور مہمان خصوصی آمد ہوئی پریزیڈنٹ لاہور چیمبر آف کامرس میاں ابوذر شاد نے استقبال کیا،ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ملاقات میں سینئر نائب صدر خالد عثمان اور متعدد تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی،ملاقات میں شہر کی مختلف مارکیٹوں میں ٹریفک مسائل اور ان کے ممکنہ حل کو زیر بحث لایا گیاملاقات میں تجاوزات اور رانگ پارکنگ کیخلاف مشترکہ کارروائی کا بھی فیصلہ کیامارکیٹوں میں ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے قائم کمیٹیوں کا ازسرنو جائزہ لیا گیالاہور چیمبر آف کامرس نیسی ٹی او لاہور سے ون وے ٹریفک اور تجاوزات کیخلاف آپریشنز پر اظہارِ تشکر کیاپریزیڈنٹ لاھور چیمبر آف کامرس کا کہنا تھا کہ ٹرائی سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کے دوران ٹریفک کے بہترین پلان پر اپکو مبارکباد پیش کرتے ہیں،سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں اور سڑکوں پر ون وے ٹریفک روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہیمیرا مقصد عہدہ نہیں میرا مقصد صرف یہ ھے کہ میں نے لوگوں کے لئے کیا کیاٹریفک پولیس افسران اور لاہور چیمبر آف کامرس کے عہدیداران پر مشتمل کمیٹاں فعال،تاجروں کے تعاون کے بغیر ٹریفک مسائل کا حل ممکن نہیں رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے تاجر برادری ساتھ دے،تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،سازگار ماحول، مارکیٹوں میں سامان کی باآسانی ترسیل اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کے مسائل کے ممکنہ حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، رانگ پارکنگ اور بے جاء تجاوزات، تھڑے، ٹھیلے ٹریفک جام کا باعث بنتے ہیں لاہور شہر میں رکشہ اور بائکیا پارکنگ پوائنٹس متعارف کروا دئے گئے ھیں اس سے ٹریفک مسائل میں کمی آئے گی۔ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں مارکیٹوں بازاروں اور مختلف علاقوں میں ہماری موبائل لائسنس وینز شہریوں کو لائسنس کی سہولت فراہم کر رہی