کشیدہ صورتحال: کرم کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع

  پشاور(آئی این پی ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی گنڈا پور کی ہدایت پرکرم میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ہیلی کاپٹر سروس شروع کردی گئی۔حکومتی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 نے پشاور سے کرم کے لئے دو پروازیں کیں، ان پروازوں کے ذریعے پاراچنار سے 53 افراد کو پشاور منتقل کیا گیا جن میں 14 مریض بھی شامل تھے۔ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو  ہیلی کاپٹر کی پہلی پرواز کے ذریعے جرگہ ممبران اور سرکاری عملے پر مشتمل 16 افراد کو پاراچنار منتقل کیا گیا۔