چیمپئنزٹرافی: سکیورٹی کیلئے پولیس نے ہیلی کاپٹر مانگ لئے

 لاہور(کرائم رپورٹر)کرکٹ کا جنون سر چڑھنے کو تیار ہے چیمپئنزٹرافی 2025کی تیاریاں عروج پر ہیں،لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات کیلئے ہیلی کاپٹرمانگ لیے ذرائع کے مطابق لاہورپولیس کاچیمپئنزٹرافی کے سکیورٹی انتظامات کے لئے مراسلہ جاری کر دیا،پاک فوج اور رینجرز سمیت 3 ہیلی کاپٹرز سکیورٹی انتظامات کیلئے مانگے گئے،قذافی سٹیڈیم کونوفلائی زون قراردیکرڈرون کے سگنلزجیم کر نے کیلئے سسٹم انسٹال ہوگا،قذافی سٹیڈیم کے اوپر کسی قسم کا ڈرون استعمال نہیں کیا جا سکے گاپولیس حکام کے مطابق پولیس سمیت رینجرزوپاک فوج کی نفری کوسکیورٹی انتظامات کیلئیتعینات کیا جائیگامیچزکیلئیتمام انٹرنیشنل پلیئرزکووی وی آئی پیزکادرجہ دیکرسکیورٹی انتظامات کیے جارہے۔