بارشیں اور سیلابی صورتحال، بلوچستان حکومت کا ہیلی کاپٹر 24 گھنٹے دستیاب ہوگا:ترجمان حکومت

کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان حکومت نے مون سون بارشوں کے دوران ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کر دیا۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہدرند  کا کہنا ہے کہ  مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال میں ہیلی کاپٹر 24 گھنٹے دستیاب ہو گا، وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر ریسکیو کیلئے ہیلی کا پٹر ہروقت دستیاب ہو گا۔اپنے بیان میں شاہدرند نے بتایا کہ حکومت بلوچستان نے ریسکیو آپریشنز کیلئے فوری اور بھرپور ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فضائی مدد کو یقینی بنایا جائے گا