نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی صدر دروپدی مرمو کے ہیلی کاپٹر کے اترنے کے فورا بعد کیرالہ میں نیا بنایا گیا ہیلی پیڈ زمین میں دھنس گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دروپدی مرمو کے ہیلی کاپٹر کو یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ سبریمالا مندر میں حاضری کیلئے کیرالہ پہنچیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی پیڈ کا اصل مقام نِلاکل طے کیا گیا تھا تاہم خراب موسم کے باعث آخری لمحے میں ہیلی کاپٹر کا لینڈنگ مقام بدل کر پرمدم کر دیا گیا