جامعات میں حیا واک اور آگاہی سیشنز کا انعقاد ہوگا‘ناظمِ اعلی صاحبزادہ وسیم حیدر
لاہور (کرائم رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظمِ اعلی صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے کہ جمعیت کے زیر اہتمام آج (ہفتہ)14فروری کو ملک بھر کی جامعات، کالجز اور رہائشی حلقوں میں یومِ حیا منایا جائے گا، اس سلسلے میں ملک گیر سطح پر حیا واکس، فکری و تربیتی سیمینارز، مطالعاتی نشستوں، مکالماتی پروگرامز اور آگاہی مہمات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل میں اسلامی اخلاقی اقدار کو اجاگر کیا جا سکے اور انہیں اپنی تہذیبی شناخت سے جوڑا جا سکے۔ ناظمِ اعلی نے کہا کہ حیا اسلامی تعلیمات کا بنیادی وصف اور ایک صالح معاشرے کی بنیاد ہے۔ اسلام میں حیا کو ایمان کا حصہ قرار دیا گیا ہے جو فرد کی شخصیت میں وقار، ذمہ داری اور توازن پیدا کرتی ہے