جہانیاں(آن لائن) 16 دسمبر 1971ء سقوط ڈھاکہ ! ملک بھر میں یوم سقوط ڈھاکہ آج منایاجائے گااس سانحہ کے حوالے سے سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین سقوط ڈھاکہ کے ملک پر مرتب ہونے والے اثرات پر تفصیلی گفتگو پیش کریں گے۔