قیمتی سامان بھی لوٹ لیا،حملہ آور درجنوں افراد کو اغوا ء کرکے ساتھ لے گئے
ابوجا (آئی این پی )نائیجیریا کی ریاست نائجرمیں مسلح افراد نے مارکیٹ پر دھاوا بول دیا۔ فائرنگ سے 30 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارکیٹ میں توڑ پھوڑ کی گئی اور مسلح افراد قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ حملہ آوروں درجنوں افراد کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔دوسری جانب نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 25 افراد ہلاک اور 14 لاپتہ ہو گئے۔