نائیجیریا میں مسلح افراد کا گائوں پر حملہ، 40 افراد ہلاک

ابوجا(آئی این پی)نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست ترابا کے گائوں بناری میں مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے۔نائیجیریا کے شمال مغربی علاقوں خصوصا زمفارا، کاتسینا، کدونا اور سوکوٹو میں مسلح جرائم پیشہ گروہ، جنہیں مقامی طور پر بینڈیٹس یعنی ڈاکو کہا جاتا ہے، دیہات پر دھاوے بولتے، شہریوں کو تاوان کے لیے اغوا کرتے، مویشی چراتے اور املاک لوٹتے ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے حوالے سے بتایا کہ مسلح افراد نے حملہ جمعہ کی سہ پہر کیا ، موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے شدید فائرنگ کی اور دکانوں سے اشیائے خوردونوش لوٹ لیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پولیس نے ابتدائی طور پر 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی تاہم ہفتے کے روز مزید لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی