24دسمبر کو مہندی وڈھولک،25کو نکاح،26کو قوالی نائٹ،27کو سہرا بندی
29دسمبر کو جاتی امرا میں ولیمہ ،نکاح پر 500،ولیمے پر 700مہمان مدعو ہونگے
لاہور( خصوصی رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ حسین نواز کے صاحبزادے زیدحسین کی شادی کی تقریبات 24دسمبرسے شروع ہوں گی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مہندی وڈھولک کی تقریب24دسمبر کو ہو ں گی ، زیدحسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو ہوگا۔ جاتی امرا میں26 دسمبرقوالی نائٹ کا اہتمام ہوگا، 27دسمبر کو سہر ابندی ہوگی جبکہ دعوت ولیمہ کی تقریب29دسمبر کو جاتی امرا میں منعقد کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق زید حسین کے نکاح کی تقریب میں500 مہمانوں کو مدعوکرنے کی تیاری کی گئی ہے، ولیمہ کی تقریب میں 700 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔ شادی کی تقریب میں ملکی وغیر ملکی مہمانوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔