شہید جوانوں کی نمازجنازہ ہ بنوں کینٹ میں ادا،کورکمانڈر پشاور بھی شریک

راولپنڈی(آئی این پی ) ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں فتنتہ الخوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے شہدا کی نماز جنازہ اداکردی گئی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداء کی نمازجنازہ بنوں کینٹ میں ادا کی گئی۔ شہدا ء میں شامل جمرود کے رہائشی سول کیمرہ ٹیکنیشن وقاص احمد شہید کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی ،شہداء کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور ، پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔