وزیراعلیٰ کے پی اور صوبائی حکومت کا کوئی نمائندہ نمازِ جنازہ میں شریک نہیں ہوا
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں خوارج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔کڑپہ، ضلع کرک میں خوارج کی فائرنگ سے ایس ایچ او داد خان اور پولیس اہلکار فرہاد شہید ہوئے تھے، اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی اور انہیں پھولوں کی چادریں چڑھا کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہدا کے جسدِ خاکی مکمل سرکاری اعزاز اور احترام کے ساتھ تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردئیے گئے۔دوسری جانب وزیراعلی خیبرپختونخوا اور صوبائی حکومت کا کوئی نمائندہ نمازِ جنازہ میں شریک نہیں ہوا، تاہم پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔