رحیم یارخان(خصوصی رپورٹ )بلوچستان کے ضلع وارشک کے علاقہ ماشکیل میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے مزدوروں کی لاشیں تدفین کیلئے آبائی علاقے منتقل کی گئیں،نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدانہیں سپردخاک کردیاگیا۔ورثاء کادہشت گردوں کے خلاف کارروائی کامطالبہ۔تفصیل کے مطابق دورزقبل بلوچستان کے ضلع وارشک کے علاقہ ماشکیل میں بستی جٹکی اور فلڈکالونی خانپورکے رہائشی دومزدوروں کونامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہیدکردیاتھا۔شہیدہونے والے بلال غنی اور بلال قدیرکی میتیں گزشتہ روز بلوچستان سے آبائی شہرمنتقل کی گئیں جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد دونوں کی تدفین کردی گئی۔اس موقع پر ورثاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیازکارروائی عمل میں لاکرانہیں انصاف فراہم کیاجائے۔