تھائی لینڈ میں جاری ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے چھٹے روز پاکستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مزید دو گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔
پاکستان کے فیضان گل نے 170 سینٹی میٹر اسپورٹس فیزک کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ بلال احمد نے 180 سینٹی میٹر اسپورٹس فیزک کیٹیگری میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔اس فتح کے ساتھ پاکستان کے میڈلز کی مجموعی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ چیمپئن شپ 25 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔