خیبرپختونخوا کے باڈی بلڈر اعجاز احمد نے ایشین چیمپئن شپ میں سونا جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا

خیبرپختونخوا کے باڈی بلڈر اعجاز احمد نے ایشین چیمپئن شپ میں سونا جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا

خیبرپختونخوا کے باڈی بلڈر اعجاز احمد نے 57ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2025 میں ماسٹر کلاس کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

اعجاز احمد، جو خیبرپختونخوا پولیس سے تعلق رکھتے ہیں، نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ پاکستان کے لیے اس مقابلے میں دوسرا سونے کا تمغہ ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے باڈی بلڈر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوان نہ صرف ملک کا دفاع کرتے ہیں بلکہ ہر پلیٹ فارم پر پاکستان کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔