پشاور کے دیر لوئر علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے ہیں۔
واقعہ میاں بڑنگولہ دیگان کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے سبب محمد عثمان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، تاہم تاحال واردات کے پیچھے وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ حقائق سامنے آسکیں اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔