دیر لوئر: گھر میں داخلے سے روکے جانے پر دہشت گرد کمانڈر کی فائرنگ، 4 افراد زخمی

دیر لوئر: گھر میں داخلے سے روکے جانے پر دہشت گرد کمانڈر کی فائرنگ، 4 افراد زخمی

دیر لوئر کے علاقے لغڑئی میدان میں گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے پر دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر انعام اللہ نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو بھائی اور دو بھابھیاں زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد ملزم انعام اللہ موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں تلاش کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔