لاہور ڈویڑن میں 16 گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے5 پرمقدمات درج کروا دئیے گئے
لاہور (خصوصی رپورٹ) سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت صوبہ بھر میں چینی سپلائی کی صورتحال بارے اجلاس ہوا،کین کمشنر پنجاب نے چینی سپلائی اور گراں فروشوں کیخلاف کی گئی کارروائیوں بارے آگاہ کیا گیاکہ گزشتہ 2 روز میں عام مارکیٹ اور صنعتی استعمال کیلئے 4 لاکھ 5 ہزار 278 میٹرک ٹن چینی فراہم کی جا چکی ہے، پچھلے 24 گھنٹوں میں لاہور ڈویڑن کیلئے 576 میٹرک ٹن، گوجرانوالہ ڈویڑن کیلئے 717 میٹرک ٹن چینی فراہم کی گئی ہے،بریفنگ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 282 دکانداروں کیخلاف چینی کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری پر کارروائیوں بارے بھی آگاہ کیا گیا،پنجاب بھر میں 24 افراد گرفتار جبکہ 258 افراد کو جرمانے عائد کیے گئے ہیں، لاہور ڈویڑن میں 16 گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے5 کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔