اسلام آباد(آئی این پی )اوگرا نے ناجائز منافع خوری پر تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دئیے۔اوگرا ذرائع کے مطابق ایل پی جی کمپنیوں کو اوگرا کے مقررہ نرخوں پر ایل پی جی فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا ہے کہ کمپنیاں اپنے ایل پی جی پلانٹ اور زیر انتظام علاقوں میں مقرر نرخوں پر ایل پی جی فروخت کریں۔اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کمپنیوں کو سیلز انوائسز پر سلنڈر کی قیمت فروخت لازمی لکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ ایل پی جی پلانٹس پر ایل پی جی کی قیمتِ فروخت لکھی جائے