سٹیٹ بینک کی جانب سے پالسی ڈسکائونٹ ریٹ میں مزید کمی کے بعد رجحان تبدیل ہو گیا
کراچی(آن لائن)بینک دولت پاکستان کی جانب پالسی ڈسکاونٹ ریٹ میں مزید کمی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں منافع خوری کا رجحان غالب آگیا اور انڈیکس1300پوائنٹس کم ہوگیا ،مارکیٹ11600اور115,000پوائنٹس کی دو نفسیاتی حد گنوا بیٹھی ،کاروباری سیشن کے دوران بازار حصص اتار چڑھاو کا شکار رہی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 228ارب روپے سے زاید ڈوب گئے اور سرمائے کا مجموعی حجم148کھرب روپے سے کم ہو کر 145کھرب روپے پر آگیا جبکہ 63.19فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔سیمنٹ ،فرٹیلائزر،فوڈز،آئل اینڈ گیس اور توانائی کے شعبوں میں فروخت دیکھا گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 113,688پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا