لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے 15کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے ذہنی معذور شخص کو تلاش کرکے بحفاظت ورثاء کے سپرد کر دیا پولیس کے مطابق گلبرگ پولیس کو حمزہ کی گمشدگی کے متعلق 15 کال موصول ہوئی تھی 29 سالہ حمزہ بھائی کے ساتھ لبرٹی خدمت مرکز آیا تھابھائی زین کی غیر توجہی کے باعث بچھڑ گیا تھاحمزہ کی تلاش کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر ذرائع سے بھی مدد لی گئی 29 سالہ حمزہ کو فردوس مارکیٹ کے علاقے سے تلاش کر لیا گیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے گلبرگ پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمے کے ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔