لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ پولیس نے کمیونٹی پالیسینگ کی مثال قائم کر دی 2گھنٹوں میں بچی کو ڈھونڈ نکالا پولیس کے مطابق فجر اور مقدس دونوں بہنیں فرنیچر مارکیٹ گھر سے چیز لینے نکلی تھیں فجر نے گھر آ کر بتایا کے مقدس کو کوئی بندے لے گئے ہیں جس پر والد سرور نے پولیس کی مدد مانگی نواں کوٹ پولیس نے مقدس کو گھر سے 2 کلو میٹر کی دوری سے تلاش کر لیا4 سالہ مقدس کو اس کے والد کے حوالے کر دیا والد سرور میں مقدس کو دیکھ کر خوشی کی لہر نواں کوٹ پولیس کی کاوش کو افسران بالا نے سراہا اور عوام الناس نے اطمینان کا اظہار کیاایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او نواں کوٹ رفیع اللہ خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے ساتھ کمیونٹی پالیسینگ کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے،