ڈولفن سکواڈ نے 213 ریکارڈ یافتہ، 102 عادی مجرمان کو حراست میں لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں، اشتہاریوں، عادی ملزمان اور عدالتی مفروران کے خلاف اسپیشل آپریشن جاری ہے48 گھنٹے کے دوران سٹریٹ کریمینلز، ڈاکوؤں، اشتہاریوں، عدالتی مفروران، کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے57 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 417 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ڈولفن سکواڈ نے 213 ریکارڈ یافتہ، 102 عادی مجرمان کو حراست میں لیامختلف زیر سماعت مقدمات میں 46 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئیڈولفن سکواڈ نے گرفتار ملزمان کو کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا۔شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت الرٹ ہیں اشتہاریوں، عادی ملزمان و عدالتی مفروران کیخلاف اسپیشل ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا