سیلاب تیزی سے نیچے کی طرف جا رہا ہے‘نقصانات کا30 روز میں ازالہ کیا جائیگا: عرفان کاٹھیا
لاہور(آئی این پی ) ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سیلابی پانی تیزی سے نیچے کی طرف جا رہا ہے اور 24سے 48گھنٹوں میں دریائوں میں پانی کا بہائو معمول پرآنے کی توقع ہے۔ ایک انٹرویو میں ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ سال مجموعی طورپر غیرمتوقع بارشیں ہوئیں، ستمبر کے آخر تک پہنچ گئے ہیں اور ابھی تک بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے۔، سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانیکیلئے ٹیم تشکیل دی جاچکی ہے، سروے کے بعد سیلاب متاثرین کے نقصانات کا 30 روز میں ازالہ کیا جائیگا۔