4منشیات فروش، ایک ہوائی فائرنگ کرنیولا پکڑا گیا، چرس ، شراب ، پستول بر آمد
لاہور (کرائم رپورٹر) ماڈل ٹا ئون ڈویژن پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک چوکی صوئے اصل پولیس نے 48 گھنٹوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں چار منشیات فروش اور ایک ہوائی فائرنگ کا مرتکب شامل ہیچوکی انچارج کے مطابق ملزم علی کو ہوائی فائرنگ کی آواز سن کر فوری کارروائی کے دوران موقع سے گرفتار کیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان کو دورانِ پٹرولنگ اور خفیہ اطلاع پر حراست میں لیا گیاپولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک کلو 200 گرام چرس، 40 لیٹر شراب اور ایک پستول بر آمد کیا۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ماڈل ٹا ئون شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ منشیات کی روک تھام اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے م ئوثر کارروائیاں جاری ہیں۔