ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ اور رقاصہ اروشی روٹیلا کے حالیہ فیشن شو میں اپنائے گئے فیشن اسٹائل پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
اروشی روٹیلا نے حال ہی میں پیرس میں منعقد ہونے والے فیشن ویک میں شرکت کی اور ریڈ کارپٹ پر انٹری دی۔ ان کی جانب سے ایونٹ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس کے بعد صارفین کی جانب سے ان کے لباس پر سخت تنقید شروع ہو گئی۔اداکارہ نے ریڈ کارپٹ پر گہرے نیلے رنگ کا ایک گاؤن پہنا تھا جس پر کوپر رنگ کے پھول بنے ہوئے تھے۔ یہ لباس دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف ان کے لباس کی پسند پر سوال اٹھائے بلکہ ان کی جانب سے ماضی میں دیے گئے بے تکے بیانات کو بھی یاد دلایا۔نقادوں کا کہنا تھا کہ اروشی روٹیلا کا لباس حتیٰ کہ عرفی جاوید کے لباس سے بھی بدتر تھا۔ اس پر صارفین نے اپنی رائے دی کہ فیشن ویک میں ان کا لباس غیر متوازن اور عجیب تھا، جس نے ان کے دیگر فیشن انتخابوں کی نسبت زیادہ تنقید کو جنم دیا۔