پاکستان رینجرز (پنجاب) نے 598 آسامیوں پر بھرتیوں کا آغاز کر دیا، ملک بھر سے امیدوار 27 اگست 2025 تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔
لاہور، منڈی بہاؤالدین، رحیم یار خان اور بہاولپور میں ریکروٹمنٹ سنٹرز میں درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ بھرتیوں میں صوبوں کے لیے کوٹہ بھی مقرر کیا گیا ہے: پنجاب 299، خیبرپختونخوا 69، سندھ (شہری) 45، بلوچستان 36، آزاد کشمیر 12، اور گلگت بلتستان 6 آسامیوں کے لیے۔ امیدواروں کا تعلیمی معیار اور جسمانی فٹنس پاکستان رینجرز کے طے شدہ معیار کے مطابق ہونا ضروری ہے۔