اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 19 اگست کو ہوگی۔
اس سلسلے میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔سماعت سے قبل بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت میں اضافی دستاویزات جمع کروا دی ہیں اور استدعا کی ہے کہ ان دستاویزات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔ جمع کرائی گئی دستاویزات میں ماتحت عدلیہ کے فیصلے اور دیگر متعلقہ ریکارڈ شامل ہیں۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے، جس پر سپریم کورٹ اب تفصیلی سماعت کرے گی۔