لاہور پولیس میں کانسٹیبلز، خواتین کانسٹیبلز اور درجہ چہارم کی مختلف آسامیوں پر بھرتی کے لیے فارم جمع کروانے کا عمل جاری ہے۔
پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتی کے لیے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 جنوری 2025 ہے، جبکہ پنجاب پولیس میں درجہ چہارم کی آسامیوں کے لیے فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2025 ہے۔بھرتی کے خواہشمند افراد پنجاب پولیس کی ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور ان فارم کو لاہور پولیس کے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں مقررہ تاریخ تک جمع کروا سکتے ہیں۔ایس پی احمد زنیر چیمہ کے مطابق، کانسٹیبلز کی بھرتی کے لیے 14 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 78 افسران ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، جعل سازوں اور فراڈ سے بچنے کے لیے امیدواروں کو معلوماتی ڈیسک پر رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔
کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے امیدوار کی عمر 18 سے 22 سال کے درمیان ہونی چاہیے، اور میٹرک میں 50 فیصد نمبرز ضروری ہیں۔ اس کے علاوہ، خواتین کانسٹیبلز کی بھرتی کے لیے بھی امیدوار کو یہی معیار پورا کرنا ہوگا۔امیدواروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ فارم جمع کرانے کے دوران کسی بھی جعل سازی سے بچنے کے لیے پولیس لائنز میں موجود معلوماتی ڈیسک سے رہنمائی حاصل کریں۔