ہربنس پورہ سے اغوا ہونے والی نویں جماعت کی طالبہ بازیاب

ہربنس پورہ سے اغوا ہونے والی نویں جماعت کی طالبہ بازیاب

ہربنس پورہ سے اغوا ہونے والی نویں جماعت کی فاطمہ کو پولیس نے بازیاب کروا لیا ہے۔

اغواء کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منظر عام پر آئیں۔فاطمہ کے والد کے مطابق بچی کو صبح سکول جاتے وقت اغوا کیا گیا تھا، جبکہ شام مغرب کے وقت بازیاب کروا دیا گیا۔والد نے پولیس اور سیف سٹی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ بچی اس وقت گھر واپس پہنچ چکی ہے۔گھر میں خوشی کا سماں ہے۔یہ کارروائی پولیس کی مؤثر کارکردگی اور شہر میں حفاظتی اقدامات کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہے