لاہور: نویں جماعت کی طالبہ پر تیزاب حملہ، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

لاہور: نویں جماعت کی طالبہ پر تیزاب حملہ، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

لاہور کے علاقے چونگ میں نویں جماعت کی طالبہ پر تیزاب گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں طالبہ شدید زخمی ہو گئی۔

 پولیس کے مطابق طالبہ اکیڈمی سے گھر واپس جا رہی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے اس پر اچانک تیزاب پھینک دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ حملے کے نتیجے میں طالبہ کے چہرے، سر اور کندھوں کو شدید جھلسنے کے زخم آئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ رشتہ نہ دینے کی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ تھانہ چونگ میں طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اسی دوران گرین ٹاؤن میں پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے پولیس گاڑی بھی متاثر ہوئی۔ تعاقب کے بعد ایک ملزم ساجد زخمی حالت میں گرفتار ہوا، تاہم وہ جناح اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے جاری رکھے ہوئے ہے۔