یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے گلدشت ٹاؤن چونگی دوگیج میں پیش آیا، جہاں 17 سالہ طالبہ مناہل نے امتحان میں فیل ہونے پر انتہائی قدم اٹھایا۔
ایدھی کے ترجمان کے مطابق، مناہل امتحانات میں ناکامی کے بعد شدید ذہنی دباؤ اور مایوسی کا شکار ہوگئی تھی۔ اس نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں جس کے باعث اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی مکمل کی اور لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور غم کی فضا پھیل گئی، جبکہ اہلِ خانہ شدید صدمے سے دوچار ہیں۔یہ واقعہ ہمارے معاشرے میں تعلیمی دباؤ اور طلبہ پر بڑھتی ذہنی مشکلات کا عکاس ہے۔