لاہور کے ہربنس پورہ علاقے میں پولیس نے موٹر سائیکل حادثہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق، متاثرہ شہری عبدالرحمن کی درخواست پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس حادثے میں دو خواتین کو ٹکر ماری گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور دوسری زخمی ہو گئی، جس کا علاج جاری ہے۔ پنجاب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔
ایس ایچ او ہربنس پورہ محسن شہزاد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ہادی اور محمد فردین کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او ہربنس پورہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔